حکومت سندھ چمن کےچار نوجوانوں کےقتل کی تحقیقات کرائے،رئیسانی

جمعرات 1 جنوری 2009 22:37

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کراچی میں چمن کے چار نوجوانوں کے اینٹی کارلفٹنگ سیل پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے اس واقعہ کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی مذمت اورمقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کروانے کے لئے موثر اقدامات کرےگی۔ چمن کے ان شہریوں‌کی ہلاکت کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال بھی کی گئی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کوئٹہ پریس کلب سمیت ‌مختلف مقامات پر اس واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے

متعلقہ عنوان :