یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن عاصمہ جہانگیرکی نواز شریف سے ملاقات۔حکومت پارلیمنٹ کی قرارداد پر عملدرآمد کیلئے فوری اقدامات کرے ،تمام معزول ججز کو دو نومبر کی حالت پر بحال ، سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے،قائد مسلم لیگ (ن)
جمعرات 1 جنوری 2009 21:14
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو پاکستان میں آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خود مختاری ، قانون کی حکمرانی ، عدلیہ کی آزادی ، ججز کی بحالی اوردہشتگردی کے خاتمے پر اصولی موقف اختیار کرنے اور قائم رہنے پر سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور محمد نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ تمام قومی امور پر ملک کی تمام تر سول سوسائٹی اور اس کی نمائندہ تنظیمیں مسلم لیگ ن کی کوششوں کی حمایت کرتی ہیں اوراگر مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر سترہویں ترمیم کے خاتمے کا بل لے کر آتی ہے تو عوام اور سول سوسائٹی اس کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے ملک میں جمہوریت کے قیام اورمیڈیا کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد د میں سول سوسائٹی اور انسانی حقو کی تنظیموں کو بھرپور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان میں عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور اس کا اصولی موقف ہے کہ اس مقصد کیلئے جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر کو ایمرجنسی کے نفاذ کے نام پر جو غیر آئینی ، غیر اخلاقی ، غیر قانونی اور غیر منطقی اقدامات کئے گئے انہیں پارلیمنٹ کے ذریعے کالعدم قرار دے کر تمام معزول ججز کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دو نومبر کی حالت پر بحال کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور حقیقی پارلیمانی جمہوریت کے قیام کیلئے سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے طاقت کی بجائے مذاکرات کاراستہ اختیار کرنا ہوگا اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم ، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور اس کا اصولی موقف ہے کہ اس مقصد کیلئے کئے گئے انہیں پارلیمنٹ کے ذریعے کالعدم قرار دے کر تمام معزول ججز کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دو نومبر کی حالت پر بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اورحقیقی پارلیمانی جمہوریت کے قیام کیلئے سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے ۔ محمد نواز شریف نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے طاقت کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ترقی کے عمل میں عوام کی شرکت ک و یقینی بنانا ہوگا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان ، خواجہ محمد آصف ایم این اے اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.