پاکستان کشیدگی کےخاتمےکیلئے مثبت کوششں کررہاہے، شیری رحمن

جمعرات 1 جنوری 2009 20:37

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت کوششیں کررہا ہے۔جارحیت کی گئی تو پاکستانی افواج اور عوام ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹریز اطلاعات کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قائد بینظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہوئیں حکومت بالخصوص صدر آصف علی زرداری شہید بینظیر بھٹو کی قومی مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ حکومت جمہوری قوتوں کے اتحاد سے ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے تاکہ عوام کو جمہوریت کا ثمر مل سکے ہمیں میڈیا کے محاذ پر متحرک اور فعال رہنا ہو گا تاکہ ہر منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جا سکے،

متعلقہ عنوان :