کوئٹہ، عدلیہ کی بحالی کے حق میں وکلاء کی مکمل ہڑتال اور بائیکاٹ

جمعرات 1 جنوری 2009 19:32

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) معزول چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری و دیگر ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء برادری نے جمعرات کے روز عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا وکلاء نے عہد کیا کہ جب تک معزول چیف جسٹس سمیت دیگر ججوں کو بحال نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور ہم اپنی مرکزی قیادت کے احکامات کے منتظر ہے جیسے ہی ان کی طرف سے نئے احکامات ملیں گے ہم اس پر فوری طور پر عملدرآمد کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کو معزول چیف جسٹس سمیت دیگر ججوں کو ہر قیمت پر بحال کرنا ہوگا کیونکہ جب تک معزول چیف جسٹس اور دیگر جج بحال نہیں ہوں گے اس وقت تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ۔