پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرے۔ صدر زرداری۔۔ پاکستان ہر صورت میں شدت پسندوں کو شکست دے گا

جمعرات 1 جنوری 2009 18:57

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرے پاکستان ہر صورت میں شدت پسندوں کو شکست دے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں متاثرین باجوڑ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بندی کی ہے،اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رواں ماہ کے وسط تک متاثرین کو ادائیگی شروع کردی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس پروگرام کے مؤثراستعمال سے ضرورت مندوں کی بہتر انداز میں مدد کی جاسکتی ہے، صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ نئے سال کی خوشیاں نادارافراد تک منتقل کی جائیں

متعلقہ عنوان :