مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں214 روپے کا اضافہ

جمعرات 1 جنوری 2009 18:44

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بدھ کوعالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی  لاہور  اسلام آباد  راولپنڈی  فیصل آباد  کوئٹہ  حیدرآباد  ملتان کی صرافہ مارکیٹوں میں10گرام سونے کی قیمت میں214 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 10گرام سونے کی قیمت 21ہزار 342 روپے سے بڑھ کر 21ہزار 557 روپے فی دس گرام ہوگئی ۔

جمعرات کو عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں16.75ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 865.25 ڈالر سے بڑھ کر 882ڈالر فی اونس ہوگئی ۔