ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ ،8 سالہ بچہ اور اس کا بھائی شدید زخمی

جمعرات 1 جنوری 2009 18:43

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) کراچی کے علاقہ ڈیفنس سوسائٹی کی خیابان راحمت پر جمعرات کو ٹریفک حادثے میں 8 سالہ بچہ کامران ولد رحمت ہلاک اور اس کا بڑا بھائی 12سالہ عرفان شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

کار اور ہائی رؤف کے اس تصادم میں جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اور زخمی کو علاج کے لئے جناح اسپتال لایا گیا ۔ ڈیفنس کے علاقہ خیابان بحریہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ اسلم بھٹی شدید زخمی ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :