بھارت،آسام میں تین دھماکے، پانچ افراد ہلاک

جمعرات 1 جنوری 2009 18:30

گوہاٹی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) آسام میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں پانچ ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر گوہاٹی کے علاقے آسام میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں پانچ افراد اور چالیس زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دو دھماکے مصروف مارکیٹ میں ہوئے جبکہ ایک دھماکا روڈ کے کنارے ہوا۔ دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آسام بھارت کی ان چودہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ آسام میں علیحدگی کی تحریکوں کے دوران اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :