سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 107 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 1 جنوری 2009 17:43

میرپور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں 107 رنز سے ہرادیا۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے521 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا، لیکن وہ413 رنز بنا سکی ۔ کپتان محمد اشرفل نے شاندار سنچری بنائی، شکیب الحسن کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرلی دھرن نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ پانچویں روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر254 رنز پر شروع کی، محمد اشرفل کو101 رنز پر چمندا واس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ شکیب الحسن 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مشرفی مرتضیٰ2 ، مشفیق الرحیم 61 اور محبوب العالم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ مرلی دھرن نے چار، پرساد نے تین اور واس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :