آسٹریلیا کو ہرانے کا تین سالہ منصوبہ بنایا تھا، گریم اسمتھ

جمعرات 1 جنوری 2009 17:35

میلبرن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ کوچ مکی آرتھر اور انہوں نے مل کر آسٹریلیا کو ہرانے کا تین سالہ منصوبہ بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

اسمتھ نے کہا کہ دو ہزار پانچ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد انھوں‌ نے اور مکی آرتھر نے مستقبل میں آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے ضروری چیزوں کی نشاندہی کی اور ان کھلاڑیوں کو ذھن میں رکھا جو آسٹریلیا کو ہرانے میں مدد دے سکتے ہوں۔ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیت کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ آسٹریلیا میں جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :