شورکوٹ،ڈاکومرغی خانہ سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی چھین کرفرار

جمعرات 1 جنوری 2009 16:23

شورکوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) شورکوٹ تین نامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے مرغی خانہ میں داخل ہوکر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نیاموٹرسائیکل پھینک کرفرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے قریب کینٹ روڈ پر اشرف پروفیسر کے مرغی خانہ سے تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے داخل ہوکر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل پھینک کرفرارہوگئے مقامی پولیس نے فوری طورپر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔