کراچی سے خضدار آنیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے پانچ مسافر شدید زخمی۔۔سی آئی اے پولیس کا ایک گیرج پر چھاپہ‘گاڑیوں کے نمبر پنچ کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 1 جنوری 2009 16:20

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) کراچی سے خضدار آنیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث وڈھ میں الٹنے سے پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے خضدار آنے والی تیز رفتار کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے اس میں سوار مسافر جن میں غلام محمد ناصر احمد نواز ثناء اللہ عبدالغنی سمیت پندرہ مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی پولیس کا عملہ کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھرسی آئی اے پولیس گاڑیوں کے نمبر پنچ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈبل روڈ پر ایک گیرج میں چھاپہ مار کر محمد اسلم نامی شخص کو گاڑیوں کے نمبر پنچ کرنے پر گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔