کوئٹہ‘کلی کمالو میں نامعلوم چور تین دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے

جمعرات 1 جنوری 2009 16:20

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) کلی کمالو میں نامعلوم چور تین دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے دکانداروں نے واقعہ کے خلاف سریاب روڈ کو بلاک کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چوروں کی کلی کمالو میں تین دکانوں کے تالے توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کے خلاف دکانداروں نے سریاب روڈ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی ۔