تخت بھائی، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم، سنگین جرائم میں ملوث10ملزمان گرفتار

جمعرات 1 جنوری 2009 16:18

تخت بھائی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) تخت بھائی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث10ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ڈی آئی جی مردان سید اختر علی شاہ اور ڈ ی پی او مردان محمود اقبال خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عبدالقیوم اورایس ایچ اوز انسپکٹرپولیس سٹیشن تخت بھائی خان خیل یوسف زئی کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے تخت بھائی پولیس نے شاہ زیب ولدعطاء اللہ سکنہ سری بہلوال کے قبضے سے 13کلوچرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا دیگر کارروائیوں میں مینگورہ پولیس کو مقدمہ قتل میں ملوث اشتہاری عبیداللہ ولد افتخار اوراشتہاری سیدداؤد شاہ ولد میر حسین کے علاوہ آٹھ اشتہاریوں کو گرفتار کرکے ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف ،کالاکوف،دوعدد بندوق،دس عددپستول، سات گرام ہیروئن ،6150گرام چرس اورسینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کرلیے گئے۔