یورپی ملک سلواکیہ میں یوروکرنسی نافذ

جمعرات 1 جنوری 2009 15:55

سراجیو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) یورپی ملک سلواکیہ آج سے یورو زون میں‌شامل ہو گیاہے اور ملک میں یور و کرنسی کا اجر اء کردیا گیا ہے۔ سلواکیہ کے وزیر اعظم روبرٹ فکو نے سب سے پہلے مشین سے بیس یورو کا نوٹ وصول کیا ۔

(جاری ہے)

روبرٹ فکو کا کہنا تھا کہ یوروکرنسی کا اجراء سلواکیہ کے عوام کیلئے خوشی کا باعث ہے اور عالمی اقتصادی مالی بحران سے نمٹنے کیلئے یہ کرنسی سلواکیہ کیلئے کافی مددگار ثابت ہوگا ۔ نیوسلواکیہ یورو کرنسی نافذ کرنے والا یورپی یونین کا سولہواں ملک ہے۔ سلواکیہ کی کرنسی ، سلواک کورونہ، سولہ جنوری تک ملک میں گردش کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :