پورٹ قاسم :گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94ہزار سے زائد سامان کی نقل وحمل

جمعرات 1 جنوری 2009 15:26

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 )کراچی پورٹ قاسم پرجمعرات کو94ہزارٹن سے زائدسامان کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ کراچی پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران94 ہزار530ٹن کارگو ہینڈل کیا گیاجس میں74ہزار333 ٹن درآمدات اور20ہزار197ٹن برآمدات شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

درآمدات میں8 ہزار766ٹن کچ دھات، 5ہزار970ٹن گندم 3ہزار387 ٹن پام آئل 44ہزارٹن فرنس آئل اور9ہزار210 ٹن کنٹینرائز کارگو جبکہ برآمدات میں3ہزار558 ٹن چاول 7ہزار 547ٹن سیمنٹ 9ہزار 96ٹن کنٹینرائزڈ کارگو شامل ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران9جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جن میں سے6جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوا جبکہ3جہاز روانہ ہوئے ۔