اوپن کرنسی مارکیٹ:روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ میں اضافہ جبکہ یورو کی قدر میں کمی

جمعرات 1 جنوری 2009 15:26

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافے جبکہ یورو کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈکی قدر میں اضافہ اور یورو قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خریدمیں30 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 78.50روپے سے بڑھ کر78.80روپے قیمت فروخت 79.00روپے سے بڑھ کر79.30روپے ہوگئی۔

جمعرات کویورو کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں60پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں2.10روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجسکے بعدبالترتیب یورو کی قیمت خرید 109.30 روپے سے گھٹ کر109.00روپے اور قیمت فروخت 109.80روپے سے گھٹ کر109.20روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 113.70روپے سے بڑھ کر115.80روپے اور قیمت فروخت114.00روپے سے بڑھ کر116.10روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :