2008ء ---60سال بعد لائن آف کنٹرول پر تجارت بحال ہوئی.مسلم کانفرنس تقسیم‘مقبوضہ کشمیر میں شرائن بورڈ تنازعہ پر فسادات‘کشمیری قوم کیلئے ایک اور روشن مستقبل کی نوید دیئے رخصت

جمعرات 1 جنوری 2009 15:10

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) ایک اور عبوری سال کشمیری قوم کی تاریخ میں غموں آہوں و سسکیوں سے انہیں رلاتے مگر ایک روشن مستقبل کی نوید دیئے رخصت ہو گیا راولاکوٹ میں مقیم این این آئی کے نمائندے آصف اشرف کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال کا سب سے اہم واقعہ مظفرآباد سرینگر اور راولاکوٹ پونچھ تجارت کی شروعات تھا- اس سال مسلم کانفرنس دو لخت ہوئی سرینگر اسمبلی میں عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس نے برتری حاصل کی-ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے حصے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی نے ان علاقوں کو شمالی علاقہ جا تکی جگہ گلگت بلتستان کا نام دیا- آل پارٹیز نیشنل الائنس کی قیادت گلگت کے سیاستدان ایڈووکیٹ اقبال کو دی گئی لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی پاکستان کے ایک غیر سرکاری مشیر کی بہن سے منگنی ہوئی- شیخ عبدالعزیز کو سرینگر سے مظفرآباد عوامی مارچ کے دوران شہید کیا گیا جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید نے ایک نجی ٹی وی کو مذاکرے میں برملا بتایا کہ اگر کشمیری قوم خود مختار رہنے کا فیصلہ کرے گی تو ہمیں قبول ہو گا-بھارتی فضائیہ کے جہازوں نے آزاد کشمیر کی حدود کے چکر لگائے-مظفرآباد میں پاکستانی حساس اداروں نے لشکر طیبہ کے تریبی کیمپ سے ذکی الرحمان لکھوی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا-بھارتی کشمیر میں شرائن بورڈ کے تنازعہ سے پہلی بار مسلم غیر مسلم کشمیری آمنے سامنے آ چلے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کی آزادی کا حق میں پرامن ریلیاں ہوئیں بھارت کے نام نہاد الیکشن ڈھونگ کو روکنے کیلئے محمد یاسین ملک‘ماسٹر افضل‘ سلیم ننھا‘ فاروق ڈار‘شبیر شاہ‘ سجاد لون‘علی گیلانی‘میرواعظ عمرفاروق طویل عرصہ نظر بند کئے گئے- ممتاز حریت پسندوں بلال صدیقی اور سلیم زرگر نے تحریک مزاحمت کے پلیٹ فارم سے نئی سیاسی شروع کی لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنماؤں شبیر چوہدری‘عباس بٹ نے کے این پی کے نام سے نئی جماعت بنائی- راولاکوٹ میں ججز نے ایک آفیسر کی رہائش گاہ پر قبضہ کیا- لبریشن فرنٹ کے لیڈر ماسٹر محمد افضل کو کپواڑہ میں شدید عوامی احتجاج پر پولیس نے حراست سے چھوڑ دیا- آزاد کشمیر اسمبلی کے وزیر ثناء اللہ قادری سابق وزیر الحاج محمد زمان‘تنویر گیلانی‘بریگیڈئر ریٹائرڈ شفیع‘ماموں اسحاق‘ سرفراز کیم جیسی ہستیاں دنیا سے رخصت ہوئیں-ریڈیو وائس آف کشمیر کا وائس آف امریکہ سے خبروں اور تجزیوں کا معاہدہ ہوا پیپلزپارٹی کے تین ممبران اسمبلی سردار غلام صادق ‘شازیہ اکبر‘چوہدری لطیف اکبر کو وزیراعظم پاکستان کا مشیر برائے کشمیر کونسل بنایا گیا- سردار خالد ابراہیم‘عبدالرشید ترابی‘ شوکت مقبول بٹ ایک بار پھر اپنی اپنی جماعتوں کے سربراہ بنے- بلدیہ راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن بن گئی-میاں نواز شریف نے لاہور میں ایک تقریب میں بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر میں اپنا نمائندہ اور عمر فاروق کو مقبوضہ کشمیر میں نمائندہ قرار دیا حریت لیڈر عبدالغنی بٹ نے علی الاعلان لداخ اور جموں بھارت کو دینے اور تقسیم کشمیر کی حمایت کا اعلان کیا-