خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نیٹو فورسز کا لوٹا ہو اسامان برآمد کرلیا

جمعرات 1 جنوری 2009 15:07

پشاور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نیٹو فورسز کا لوٹا ہو اسامان برآمد کیا ہے، ذرائع کے مطابق اتحادی افواج کو سپلائی کیا جانے والا یہ سامان شدت پسندوں نے لنڈی کوتل اور جمرود میں حملوں کے دوران لوٹ لیا تھا ، ادھر فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے سامان کے داخلے کے لئے جمرود میں دوروز سے نافذ کرفیو میں دس منٹ کی نرمی دی ،اس دوران ۔

(جاری ہے)

۔۔اسی۔۔۔ سے زائد گاڑیاں جمرود سے گزر کر پشاور میں دا خل ہو ئیں۔ فورسز نے کارروائی کے تیسرے روز جمرود کے علاقوں شام کیچھ اور گدر میں شدت پسندوں کے چھ مکانات تباہ کر دیئے، ادھر نیٹو فورسز کو سپلائی تیسرے روزبھی معطل ہے،

متعلقہ عنوان :