تحصیل جمرود:فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی تیسرے روز بھی جاری

جمعرات 1 جنوری 2009 15:05

چمن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی تییسرے روز بھی جاری ہے، اس دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جا رہے ہیں اور مشتبہ ٹھکانوں سے نیٹو فورسز کا لوٹا ہو اسامان برآمد کیا جارہا ہے، پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شدت پسندون کے مشتبہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔