نئے سال کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا

جمعرات 1 جنوری 2009 15:05

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) نئے سال کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تیرہ پوائنٹ کمی کے بعد پانچ ہزار سات سو باون پر بند ہوا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے معروف کمپنیوں کے حصص کی خریدوفروخت میں کچھ دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر آج سات کروڑ چون لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ دو سو تیس سرگرم کمپنیوں میں سے ایک سو چودہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک سو دس میں اضافہ رہا۔جبکہ چھ کمپنیوں میں استحکام دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ کاروبار آج ورلڈ ٹیلی کام لمیٹڈ میں سڑسٹھ لاکھ شیئرز کا ریکارڈ کیا گیا۔