افغانستان میں طالبان کے حملے میں 20 پولیس اہلکار ہلاک

جمعرات 1 جنوری 2009 15:00

قندھار(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) افغانستان کے صوبے قندھار میں‌ گورنر کے قافلے پر طالبان کے حملے میں بیس پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ اتحادی فوج کی کارروائی میں آٹھ طالبان بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

قندھار میں صوبائی ترجمان کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبے قندھار کے نواحی علاقے میں گورنر کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں‌ بیس پولیس اہلکار ہلاک ہو ئے دوسری جانب کابل میں اتحادی فو ج کے بیان کے مطابق صوبے زابل میں آپریشن کے دورا ن آٹھ طالبان کو ہلاک کردیا گیا ۔

ادھر صوبے ہلمند میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں ایک برطانوی فوجی مارا گیا ۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ہلمند کے ضلعے سنگین داد میں گشت کے دوران برطانوی فوجی کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بنی ۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق سال دوہزار آٹھ کے دوران افغانستان میں ایک سو اکیاون امریکی فوجی ہلاک ہو ئے جبکہ دوہزار ایک میں‌افغانستان پر امریکی حملے کے بعد مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چھ سو پچیس ہو گئی۔