آئی سی سی رینکنگ :پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف دوسرے نمبر پر

جمعرات 1 جنوری 2009 14:27

دبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آر ڈر بیٹسمین محمد یوسف آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنک میں ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ، ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندر پال ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے اور پاکستان کے یونس خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں سے آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جارہ کر دہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے آف اسپنر مرلی دھرن نمبر ایک پر ہیں۔

(جاری ہے)

بولرز کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شعیب اختر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں سے آٹھویں پوزیشن پر آگئےہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ پر کافی اثر پڑا ہے ۔ جن میں بیٹسمین مائیکل ہسّی پانچ درجوں کی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوکر گیارہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی کی دو درجے کمی کے بعد ساتویں سے نویں پوزیشن ہو گئی ہے تاہم کپتان رکی پونٹنگ اور نائب کپتان مائیکل کلارک کی تین درجہ بہتری ہوئی ہے جس کے بعد پونٹنگ چھٹے اور کلارک نویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :