پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

جمعرات 1 جنوری 2009 14:09

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین01جنوری2009) تیل و گیس کی ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی ایڈوائس پرآج یعنی یکم جنوری 2009ءسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹر اسپرٹ کی قیمت 57.66 روپے فی لیٹر، ایچ او بی سی کی قیمت 72.08 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 51.87 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 48 روپے فی لیٹر رہے گی۔

(جاری ہے)

ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈی ریگولیٹڈ ہے اس لئے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھ رہی ہیں۔ اوگرہ ذرائع کے مطابق اوگرہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے پرانی قیمتوں کو آئندہ پندرہ روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے تاہم حکومت نے ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا

متعلقہ عنوان :