نیوزی لینڈ،مسافر طیارے کی خوردنی تیل سے2گھنٹے تک ٹیسٹ پرواز کا کامیاب تجربہ

جمعرات 1 جنوری 2009 14:07

آکلینڈ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) نیوزی لینڈ میں ایک مسافر طیارے کی خوردنی تیل سے دوگھنٹے تک ٹیسٹ پرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے،ایئرلائن نے اس پرواز کو سستی توانائی کے حصول کے سلسلے میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ائر نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ سستی اور پائیدار توانائی سے ماحول کی آلودگی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ایک انجن کے اس747 طیارے نے جتروفا پودہ کے تیل اور طیاروں کے معیاری ایندھن یعنی اے ون جیٹ فیول کو برابر برابر ملا کر پرواز کی۔

ایئر لائین کا کہنا ہے کہ آکلینڈمیں اس تجرباتی پرواز کے دوران زمین پر اور فضا میں متعدد تجربات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جتروفا سے حاصل کیا گیا تیل انجن اور ایندھن کے نظام میں بہتر ثابت ہوا۔ ائر لائین کے مطابق پہلی مرتبہ حیاتیاتی ایندھن کے ذریعہ ایک مسافر طیارے کو جزوی طور پر اڑایا گیا ہو۔

(جاری ہے)

ہوابازی کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن چاہتی ہے کہ سن دوہزار سترہ تک عالمی ہوا بازی کا دس فیصد ایندھن حیاتیاتی ہو۔

اس سے قبل فروری2008میں ایک نجی ائیر لائین کی ایک تجرباتی پرواز کے لیے برازیل کے بباسو میوے اور ناریل سے کشید کیا ہوا تیل استعمال کیا گیا تھا۔اس طیارے نے لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ سے ایمسٹرڈم تک کا سفر کیا لیکن اس پرواز میں کوئی مسافر نہیں تھا۔