بنوں---چھوٹے وعدوں پر کبھی انحصار نہیں کرتا‘ جو کام بھی کر سکتا ہوں وہ موقع پر حل کرواتا ہوں‘حاجی شیراعظم

جمعرات 1 جنوری 2009 13:24

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) عوامی خدمت کو فرض سمجھ کر کرتا ہوں ، ڈومیل کو تحصیل کا درجہ دینا وزیر قوم کا دیرینہ مطالبہ تھا ،مجھے پیسے کمانے نہیں بلکہ خدمت خلق کے لئے ووٹ دیا گیا ہے میں چھوٹے وعدوں پر کبھی انحصار نہیں کرتا ہوں جو کام بھی کر سکتا ہوں وہ موقع پر حل کرواتا ہوں ان خیالات کا اظہار حاجی شیر اعظم وزیر صوبائی وزیر محنت نے اپنے دفتر میں میڈیاسے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میرے اوپر اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ مجھے وزارت ملی میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ایک ووٹ آپ دیں باقی کام میں خود کروں گا اللہ تعالیٰ نے میرا وعدہ سچ کرایا انہوں نے بتایا کہ ڈومیل کو تحصیل کا درجہ وزیر قوم کا دیرینہ اور متفقہ مطالبہ تھا جو خدا کے فضل سے مختصر وقت میں حل ہوا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خدمت پورے ضلع کے لئے وقف ہے اور میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں یہی وجہ ہے کہ شام دیر تک دفتر میں بیٹھا رہتا ہوں ایک سوال کے جواب میں شیر اعظم وزیر نے کہا کہ کرپٹ اور بد عنوان افسر اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا شیر اعظم وزیر نے بتایا کہ میں نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے جبکہ اس وقت میں خود بھی سرکاری نوکری کر رہا تھا انہوں نے بتایا کہ درانی دور حکومت میں میرٹ کی خلاف ورزی انتہا کو پہنچ چکی تھی اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں چند لوگوں کو نوازا ہے ۔

متعلقہ عنوان :