بنوں---پی ای ٹی ٹیچرز کی پوسٹیں ضرور بحال ہوں گی ، اس مسئلے کااسمبلی فورم پر آواز اٹھاؤں گا ،صوبائی وزیر محنت

جمعرات 1 جنوری 2009 13:22

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) پی ای ٹی ٹیچرز کی پوسٹیں ضرور بحال ہوں گی ، اس مسئلے کااسمبلی فورم پر آواز اٹھاؤں گا ، اساتذہ کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار شیر اعظم وزیر صوبائی وزیر محنت نے پی ای ٹی اساتذہ کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت عبدالحفیظ کر رہے تھے وفد میں شوکت اللہ ، راحت اللہ ، میر شاہ تاجی خیل ، عبد الصمد خان اور شاکر اللہ شامل تھے شیر اعظم وزیر نے انتہائی سنجیدگی سے ان کے مسائل سنے اور تسلی دیتے ہوئے کہا کہ جو کام سابقہ حکومتوں میں نہیں ہو سکے وہ میں انشاء اللہ جلد از جلد حل کراؤں گا صوبائی وزیر محنت نے یقین دلایا کہ میں اس مسئلے کو اسمبلی فورم پر ضرور اٹھاؤں گا اور حل نکالنے تک چھین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

متعلقہ عنوان :