قبائل دہشت گرد نہیں محبت وطن ہیں بھار ت کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے‘مولانا جہانزیب مفکر

جمعرات 1 جنوری 2009 13:22

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) قبائل دہشت گرد نہیں محبت وطن ہیں بھار ت کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے پاکستان کمزور ملک نہیں کہ وہ جاسوسی طیارے نہیں مار سکتے بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کو کمزور کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہارامیر امین کمیٹی سرہ درگہ بنوں و ناظم اعلیٰ جامعہ تحسین القرآ ن مولانا جہانزیب مفکر نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قبائل محب وطن ہیں اور ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت انہیں دہشت گرد بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ غیر مسلم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ پاکستان کے اندر 80،90لاکھ فوج ( قبائل ) بغیر کسی تنخواہ یا مراعات کے پاکستان سرحدات کا تحفظ کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ایک جمہوریت پسند اور آزاد ریاست پر امریکی فوج کی بمباری در اصل موجودہ حکومت کی ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ بیرونی اشاروں پر جاری بمباری کو فوراً بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ قبائل میں کوئی بیرونی جنگجو موجود نہیں انہوں نے بھارت کو خبر دار کیا کہ وہ پاکستان پر حملہ کی غلطی نہ کرے ورنہ فوج سے پہلے بھارتی فوج کا مقابلہ 80لاکھ قبائل سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :