ضلع بنوں کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں واپڈا کی جانب سے23گھنٹے لوڈ شیڈنگ‘عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعرات 1 جنوری 2009 13:21

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) ضلع بنوں کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں واپڈا کی جانب سے23گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ، کاروبارِ زندگی مفلوج ، گھر اور مساجد میں پانی ناپید ، عوام خوار ہونے لگے ، تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے شہری خصوصاً دیہاتی علاقوں میں واپڈا نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے اور 24گھنٹوں میں 23گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جس سے پورا علاقہ رات کو تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے جبکہ دن کو کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے شکایت کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ لائن پر فالٹ یعنی خرابی ہے جبکہ یہ سلسلہ روزانہ ہوتا ہے اور دوسری طرف بنوں گرڈ سٹیشن کے نمبر 612959کا ٹیلیفون سیٹ کا ریسیور نیچے پڑا رہتا ہے اور کوئی کسی بھی واقعہ کے بارے میں اپنی کمپلینٹ درج نہیں کر سکتا بنوں کے عوامی حلقوں نے واپڈا کے حکام بالا سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر بنوں گرڈ سٹیشن کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :