جماعت اسلامی ملک کے اندر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نظام کو نافذ کرکے ہی دم لے گی‘پروفیسر ابراہیم

جمعرات 1 جنوری 2009 13:21

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) جماعت اسلامی ملک کے اندر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نظام کو نافذ کرکے ہی دم لے گی ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم نے بنوں میں جماعت کے کارکنوں کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کو امریکی ایجنٹوں کی غلامی سے آزاد نہ کر دیں اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جد و جہد جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ ہماری جد و جہد کسی شخص یا پارٹی کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس نظرئے کے خلاف ہے جو اسلامی نظرئے سے متصادم ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہر قسم پارٹیوں اور لیڈروں سے تنگ آ چکی ہے اس لئے جماعت اسلامی عوام کی آخری امید کی کرن بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب جماعت اسلامی کی کارکنوں اور ذمہ داران کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو کلمہ حق کے جھنڈے تلے متحد کریں اور ایک بھرپور منظم طریقے سے اس ملک کے اندر انقلاب لائیں انہوں نے کہا کہ عوام انتظار میں ہے کہ کیوں آئے اور انہیں جماعت اسلامی کے اندر شامل کریں یہی وجہ ہے کہ مختصر وقت میں بنوں کے سینکڑوں لوگ دوسری پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے تربیتی پروگرام سے امیر جماعت اسلامی ضلع بنوں مطیع اللہ جان ایڈوکیٹ ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر علی قریشی اور امیر جماعت اسلامی بنوں شہر محمد اسماعیل نے بھی خطاب کیا تربیتی پروگرام میں ضلع بھر کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :