مقتول سابق سیکرٹری بورے والا بار ایسوسی ایشن کے آسٹریلیا میں مقیم بھائی کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

جمعرات 1 جنوری 2009 13:21

بورے والا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) مقتول سابق سیکرٹری بورے والا بار ایسوسی ایشن محمد ندیم ایڈووکیٹ کے آسٹریلیا میں مقیم بھائی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری بار محمد ندیم ڈوگر ایڈوکیٹ کے آسٹریلیا میں مقیم بھائی محمد بابر مسعود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتا یا کہ ان کا بھائی ایک قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہونے کے سات روز بعد موت و حیات کی کشمکش میں اس دنیا سے رخصت ہو گیا اور اس کے بھائی نے نوجوان حاملہ بیوہ ، سات سالہ بیٹی، تین سالہ بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں اور اس کے معصوم بچے مسلسل اپنے والد کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں چل گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی 38سال کا نوجوان تھا جس کی کسی کے ساتھ دشمنی اور عداوت نہیں تھی جس کا پوری شہر گواہی دینے کے لئے تیار ہے اور اس کے قتل پر ورطہء حیرت بنا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا ہر شہری بھر پور انداز میں ان کے مقتول بھائی کے بارے میں اپنے جذبات کا ہے اور شہری ہر قسم کی اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرواترہے ہیں جو ان کے لئے مرحوم کی شرافت کا اثاثہ ہے ۔

بابر مسعود ڈوگر نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی کے مقدمہ کے ملزم انتہائی مکار اور دھوکے باز ہیں اور وہ اس واقعہ کو کو غلط رنگ دے کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اس سلسلہ میں ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہی ہے اور اس مقدمہ کو خراب کرنے کے درپے ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔