ملک کو خطرات سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے‘شاہد ریاض ستی

جمعرات 1 جنوری 2009 12:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت گوناگوں مسائل اور بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے جن سے باہر نکلنے کیلئے پوری قوم کو متحد اور یک جان ہونے کی ضرورت ہے ایسے میں اگر مسلم لیگ ن اور ق آپس میں ضم ہو جاتی ہیں تو یہ ملک اور قوم کیلئے بڑا نیک شگون ہو گا انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہت کمزور ہو چکی ہے اور عوام بجلی و گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں ایسے حالات میں ہمیں ایک مشترکہ قومی لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کیہ صوبہ پنجاب میں وزیراعلی میاں شہباز شریف ان تھک کام کررہے ہیں اور دوسرے صوبوں کو بھی چاہئے کہ وہ ان کی تقلید کریں انہوں نے وزیراعلی پنجاب کی صحت یابی کی بھی دعا کی-