ڈی سی او میانوالی کااچانک ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس میانوالی پرچھاپہ،ای ڈی او ایکسائزڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے کا سخت نوٹس

جمعرات 1 جنوری 2009 12:35

میانوالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) ڈی سی او میانوالی وسیم اجمل چوہدری کااچانک ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس میانوالی پرریڈ،ای ڈی او ایکسائزڈیوٹی سے غیرحاضر ہونے کا سخت نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈی سی او میانوالی وسیم اجمل چوہدری نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس میانوالی پراچانک چھاپہ مارا تو ای ڈی او ایکسائزغیاث الدین سمیت متعدد اہلکارڈیوٹی سے غیر حاضر تھے مبینہ اطلاع کے مطابق ڈی سی او میانوالی کو اطلاع ملی تھی کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میانوالی کے ای ڈی او غیاث الدین اوردیگر عملہ نے آفس کی برانچ کو چار لاکھ روپے ٹھیکہ پردے رکھا ہے ڈی سی او میانوالی نے غیرحاضر ای ڈی او غیاث الدین اوردیگر عملہ کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مذکورہ شکایات کی اعلی سطح کی تحقیقات کرانے کافیصلہ کیا ہے معلوم ہواہے کہ ڈی سی او میانوالی وسیم اجمل چوہدری نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس میانوالی کے غیر حاضر ای ڈی او غیاث الدین اوردیگر غیرعملہ کی رپورٹ سیکرٹری ایکسائزپنجاب کو ارسال کردی ہے آئندہ چند روز تک سخت ترین کارروائی متوقع ہے۔