اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی ہی تمام مسائل کی بنیاد ہے،اسماعیل ہانیہ

جمعرات 1 جنوری 2009 12:32

غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی ہی تمام مسائل کی بنیاد ہے،کسی بھی امن معاہدے پر بات سے قبل لازمی طور پر اسرائیل کو غزہ پر حملے بند کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ کسی امن معاہدے پر بات چیت سے قبل اسرائیل کوغیر مشروط طور پر غزہ پر حملے بند کرنے ہوں گے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے تمام راستوں کو کھولنا ہوگا کیونکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی ہی تمام مسائل کی بنیاد ہے،اسماعیل ہانیہ نے کہاکہ اس کے بعد ہی اسرائیل کے ساتھ بلا استثنیٰ تمام تنازعات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :