کراچی میں بجلی کا بدترین بحران،کے ای ایس سی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے

جمعرات 1 جنوری 2009 12:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) کراچی میں بجلی کے بدترین بحران اور شہریوں کے احتجاج کے باوجود کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔شہر میں جاری بجلی کے بحران کا سبب کراچی الیکٹرانک کمپنی کی جانب سے بچت کے خاطر فرنس آئل نہ خریدنا ہے جسکی وجہ سے پاورجنریشن یونٹس پوری استعداد سے نہیں چلائے جا رہے اور کے ای ایس سی کی جانب سے پیسوں کی بچت کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ شیڈنگ اور بریک ڈاوٴن نے شہریوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ بجلی نہ ہونے سے شہر بھر میں پانی کے پمپنگ اسٹیشنز کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب10 سے12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر کی تجارتی، کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کے کاروبار کو تباہ کردیا ہے ۔ جبکہ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ برآمدی آرڈر بھی کےئنسل ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مطاکبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں جاری بجلی کے بد ترین بحران پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے کے ای ایس سی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لے جس نے پیسوں کی بچت کے خاطر شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :