پاکستان اوربھارت میں تنصیبات اورقیدیوں کی فہرستوں کاتبادلہ

جمعرات 1 جنوری 2009 12:04

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں اور ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا باضابطہ طورپر تبادلہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمیشنر نے ایٹمی تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستیں بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے کیں جبکہ اسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے فہرستیں دفتر خارجہ میں پاکستانی حکام کے حوالے کیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین طے پانے والے 1988ء کے ایک معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہر نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری کوکیا جاتا ہے جبکہ 2008ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا سال میں دو بار تبادلہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :