مقبوضہ کشمیر: کرپشن سے پاک حکومت بنائیں گے،عمر عبداللہ

جمعرات 1 جنوری 2009 11:35

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور نامزد وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ بدعنوانیوں سے پاک حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

سری نگر میں ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بیس سال کے مقابلے میں مقبوضہ کشمیر کے حالات اب بہت بہتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس، کانگریس کے ساتھ ملکر مخلوط حکومت بنائے گی ۔