عمر عبداللہ کشمیریوں کی خواہشات کی قدر کریں،عمر فاروق

جمعرات 1 جنوری 2009 11:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے نامزد کٹھ پتلی وزیر اعلی عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی سابقہ غلطیوں سے سبق حاصل کرکے کشمیری عوام کے جذبات کی قدر کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نواز سیاسی تنظیم نیشنل کانفرنس 1987ء کے ڈھونگ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئی اور بعد میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کونوجوان ہونے کے ناطے کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کو سمجھ لینا چاہئے کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ یہاں برسر اقتدار آنے والی پارٹیوں نے ہمیشہ زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی ایجنڈے پر کام کیا۔

(جاری ہے)

میرواعظ عمر فاروق نے واضح الفاظ میں کہا کہ کشمیر میں کھیل کو د کے میدان شہداء کے قبرستانوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

لہذا عمر عبداللہ حقائق سے چشم پوشی کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ حریت چیئرمین نے عمر عبداللہ پر واضح کیا کہ اگر وہ واقعی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے مخلص ہیں تو انہیں اپنی بھارت نواز پارٹی کے ایجنڈے سے ہٹ کر سوچنا ہوگااور کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرنا ہوگا۔نہوں نے کہاکہ یہ نوشتہ دیوار ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے انتھک جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور بھارت اس تحریک کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :