غزہ صورتحال:سلامتی کونسل کے اجلاس میں رائے شماری ملتوی

جمعرات 1 جنوری 2009 11:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) غزہ کی صورتحال پر غور کےلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کسی قرارداد پر رائے شماری کے بغیر ملتوی کر دیا گیا ،،ادہر حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل غیرمشروط طور پر حملے بند کرے تو اس سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی پرتشدد صورتحال پر غور کیاگیا تاہم لیبیا کی جانب سے فوری جنگ بندی کے مطالبے کے حوالے سے قرارداد کے مسودے پررائے شماری نہیں‌ ہو سکی اور اجلاس ملتوی کردیاگیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے سفارتکاروں کے مطابق قرارداد پر آئندہ چند روز میں غورہوگا کیوں کہ اس کےمسودے پر بعض مغربی مندوبین نے یکطرفہ ہونے کاالزام عاید کیا ہے ۔ادھرحماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہاہے کہ اسرائیل غیر مشروط طورپرحملے بند اورغزہ کی ناکہ بندی ختم کردے تو اس کے ساتھ مذاکرات ہوسکتےہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر خارجہ اور نامزد وزیراعظم زپی لیونی کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ سے اسرائیل کے خلاف راکٹ حملے بند نہیں ہوتے تب تک اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے عرب وزراء خارجہ کے اجلاس میں کہا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی ذمہ دار فلسطینیوں کی تقسیم ہے جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ اسرائیلی ظلم اور بربریت کا شکار ہوگیا ہے۔گزشتہ روزاسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کے دفتر اور وزارت داخلہ کی عمارت سمیت تیس سے زائد مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں پانچ روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعدادچار سو تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :