وزیر اعظم نے پورٹ قاسم میں ہونے والی بھرتیاں منسوخ کر دیں

جمعرات 1 جنوری 2009 11:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پورٹ قاسم میں ہونے والی گریڈ پانچ سے انیس تک کی ہونے والی تقرریاں سال کے آخری دن منسوخ کردیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی روزگار اور افرادی قوت پر ٹاسک فورس نے پورٹ قاسم کے چیئرمین میر افسر دین تالپور کو ایک خط میں کہا ہے کہ پورٹ قاسم میں ہونے والی ایک سوبتیس تقرریاں وزیراعظم کی ٹاسک فورس کی این او سی کے بغیر کی گئی ہیں جو قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس کے باعث یہ تقرریاں منسوخ کی جاتی ہیں۔

اس خط کی روشنی میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے ایک سرکلرجاری کیا کہ گریڈ پانچ سے پندرہ تک کی تمام تقرریاں جن کیلئے میڈیکل لیٹر جاری کیا گیا تھا اور جن ملازمین کی جوائننگ رپورٹ لی گئی تھی وہ سب منسوخ سمجھی جائے ۔