گزشتہ سال پاکستان اور امریکہ کیلئے متعدد چیلنجز لایا،پیٹرسن

جمعرات 1 جنوری 2009 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے کہا ہے کہ سال نو کا موقع ہمیشہ گزشتہ برس کے واقعات اور آنے والے برس کی امیدوں اور اہداف کے متعلق غور و فکر کا وقت ہوتا ہے۔ دو ہزار آٹھ کاسال پاکستان‘ امریکہ اور دنیا کیلئے متعدد چیلنجز لایا لیکن یہ سال ایسے واقعات سے بھی بھرپور تھا جس پر ہمیں بے پناہ فخر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام کے نام سال نو کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس امریکہ اور پاکستان دونوں تاریخی انتخابات کے عمل سے گزرے دو ہزار آٹھ کے اولمپکس اس سال کا ایک اور اہم واقعہ تھے‘ پاکستانیوں‘ امریکیوں اور دو سو سے زائد ملکوں کے لوگوں نے انسانی جسم کی برداشت‘ طاقت‘ قوت اور انسانیت کی روح کا مظاہرہ دیکھا۔امریکی سفیر نے کہا کہ 2008ء کے ان خوبصورت لمحات پر غور کرنے سے آنے والے برس کے لئے امید کی کرن نظر آتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لوگوں کے لئے نئے سال کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :