پاکستان،بھارت آج ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے

جمعرات 1 جنوری 2009 11:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) پاکستان اور بھارت آج جمعرات کو سال نو کے پہلے روز اپنی ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایٹمی فہرستوں کے تبادلہ کا پاک بھارت معاہدہ 1988ء میں طے پایا تھا جس پر اس وقت کے وزراء اعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور راجیو گاندھی نے دستخط کئے تھے۔ دونوں ملک ہر سال سفارتی ذرائع سے یکم جنوری کو اپنی ایٹمی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے حکام ایٹمی تنصیبات بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کریں گے جبکہ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھارت کی ایٹمی تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :