ممبئی کا واقعہ بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے،کشمیری قیادت

جمعرات 1 جنوری 2009 11:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) آزاد و مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے مذموم حربے استعمال کر رہا ہے، ممبئی کا واقعہ بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام بھارت کے جارحانہ عزائم کا ادراک رکھتے ہیں، پاکستان کے دفاع کا سب سے بڑا سرمایہ تحریک آزادی کشمیر ہیان خیالات کا اظہار مقررین نے راولپندی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام بھارت کے جارحانہ عزائم اور دفاع وطن کے تقاضے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں کیا۔

سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کی جبکہ سیمینار سے سابق صدر آزاد کشمیر جنرل (ر) سردار محمد انور خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چودھری، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری عبدالمجید، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان ، اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :