صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے اسمبلی کا اجلاس اٹھائس مارچ کو طلب کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے

بدھ 26 مارچ 2008 12:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2008ء) صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے سرحد اسمبلی کا اجلاس اٹھائس مارچ کو طلب کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد وزارت قانون نے اجلاس کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سرحد اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کی صدارت اے این پی کے رکن اسمبلی ارباب ایوب جان کرینگے اور اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے انتیس مارچ کو سرحد اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ قائد ایوان کا انتخاب یکم اپریل کو ہوگا جس کے لئے اکتیس مارچ کو دن ایک بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔