سردار عطاء اللہ مینگل کی اپنے اسیر بیٹے سردار اختر مینگل سے ڈیڑھ سال بعد لیاقت ہسپتال میں ملاقات

ہفتہ 8 مارچ 2008 23:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2008ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سرپرست اعلیٰ سابق وزیراعلیٰ اور بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل نے ہفتہ کی رات کو کراچی میں لیاقت نیشنل ہسپتال میں اپنے اسیر بیٹے اور بی این پی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل سے ڈیڑھ سال بعد ان کے کمرے میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ خضدار کے ناظم سردار نصیر احمد موسیانی بی این پی مینگل گروپ کے مستعفی رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو بی ایس او کے چیئرمین بھی موجود تھے واضح رہے سردار اختر جان مینگل تقریبا ڈیڑھ سال حب سے گرفتار ہوئے تھے ان کی اپنے والد سردار عطاء اللہ مینگل سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی ہفتہ کی رات کو تقریبا ڈیڑھ سال بعد باپ بیٹے کی پہلی ملاقات کی اس موقع پر سردار عطاء اللہ مینگل نے اپنے بیٹے سردار اختر جان مینگل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے سابق حکمرانوں نے میرے بیٹے کو شہید کیا اور اس کا آج تک کچھ پتہ نہیں مجھے سابق دور میں جیلوں میں رکھا گیا نہ میں جھکا ہوں اور نہ ہی آئندہ ہمارے خاندان کا کوئی فرد ظالم اور آمروں کے سامنے جھکے گا ہم مر تو سکتے ہیں مگر ان آمروں کے سامنے کبھی بھی سر نہیں جھکائیں گے ۔