لکی مروت سے نو منتخب آزاد رکن سر حد اسمبلی انور سیف اللہ خان نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 1 مارچ 2008 15:50

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2008ء) لکی مروت سے نو منتخب آزاد رکن سر حد اسمبلی انور سیف اللہ خان نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ، سید نوید اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انور سیف اللہ نے کہا کہ ان کی شمولیت کے بعد آزاد حیثیت سے جیتنے والے دیگر سرحد اسمبلی کے ارکان کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر رحیم داد خان نے بتایا کہ سر حد اسمبلی میں ان کے ممبران کی تعداد اکیس ہوگئی ہے اور حکومت سازی کے لئے جلد ہی اے این پی سے ملاقات کی کوشش کریں گے ۔