صوبہ سرحد میں سابق حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھنے والی جماعتوں سے روابط بڑھائے جائیں۔ صدر پرویز مشرف کی گورنر اویس احمد غنی کو ہدایت

جمعہ 22 فروری 2008 18:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2008ء) گورنر سرحد اوایس غنی نے صدر پرویز مشرف سے صدارتی کیمپ آفس راولپنڈی میں ملاقات کی ۔ جس میں انتخابات کے نتائج کی روشنی میں صوبہ سرحد میں حکومت سازی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ہدایت کی کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔ صوبہ سرحد میں ان سیاسی قوتوں کے درمیان رابطے بڑھائے جائیں جو گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سرحد میں آزاد امیدوار کی طرف سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے بعد ہی کسی جماعت کو صوبے میں حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی ۔