سندھ ترقی پسند پارٹی کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے تعزیتی اجتماع

منگل 1 جنوری 2008 16:19

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایک تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مرکزی کو آر ڈی نیٹر گلزار سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی شہادت ملک اور خاص طو رپر سندھ کے محکوم و مظلوم عوام کے لئے انقلابی جدوجہد کی شروعات ہے جسے منظم کرنے کے لئے ملک کی عوام دوست ‘ جمہوریت پسند ‘ ترقی پسند ‘ سامراج دشمن جماعتوں کو متحد ہوکر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو عناصر اور جماعتیں محترمہ کی شہادت کو اقتدار کے حصول کے لئے استعمال کررہی تھیں وہ شہید کے خون سے سراسر ناانصافی اور زیادتی کررہی تھیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب سندھ کے عوام قطعی طو رپر مفاد پرست عناصر کے شاطرانہہتھکنڈوں اور چالبازیوں میں نہیں آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :