اوپن کر نسی ما ر کیٹ : روپے کی نسبت ڈالر ‘یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی

منگل 1 جنوری 2008 16:19

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) اوپن کر نسی ما ر کیٹ میں منگل کو روپے کی نسبت ڈالر ‘یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 61.40 روپے سے گھٹ کر 61.30روپے اور قیمت فروخت61.50روپے سے گھٹ کر 61-40 روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں1 روپے 15پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید میں 1 روپے 53 پیسے اور قیمت فروخت میں1. روپے 60 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے بالترتیب یورو کی قیمت خرید90.15روپے سے کم ہوکر 89.00 اورقیمت فروخت90.35روپے سے کم ہور89.10روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 122.65روپے سے کم ہو کر121.12 روپے اور قیمت فروخت 122.85روپے سے کم ہو کر121.25 روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں منگل کو انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید61.75 روپے اور قیمت فروخت 61.78روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :