بے نظیرقتل غیرملکی ماہرین قبول ، اقوام متحدہ کے تحت تحقیقات تسلیم نہیں۔ پاکستان

منگل 1 جنوری 2008 15:33

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 01. جنوری2008 ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر محمود علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان بے نظیربھٹو کے قتل کی تحقیقات میں غیرملکی ماہرین کی مدد کاخیرمقدم کرے گا لیکن اقوام متحدہ کی علیحدہ انکوائری قبول نہیں کرے گا ایک امریکی اخبار کوٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان بین الاقوامی ماہرین کی امداد قبول کرے کو تیار ہے کیونکہ یہ ہمارے مفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے تحت ایسی کسی تحقیقات کو قبول نہیں کرے گا جیسے سابق لبنانی وزیراعظم رفیق ہریری کے قتل کیلئے شروع کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ بے نظیرکے قتل کی تحقیقات کیلئے غیر ملکی ماہرین کی امداد کی تفصیلات ابھی طے کرنی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :